ممبئی،24دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر نتن گڈکری نے اتوار کو کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کے ایک طبقے نے ان بیانات کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا۔ان کا یہ بیان ان کے اس مبینہ تبصرے کے پس منظر میں آیا ہے جس میں انہوں نے قیادت کو شکست کی ذمہ داری لینے کی بات کہی تھی ۔بھاجپا کے سینئر لیڈر نے ہفتہ کو کہا تھا کہ کامیابی کا کریڈٹ لینے کے لیے لوگوں میں دوڑلگی رہتی ہے لیکن ناکامی کوئی بھی قبول نہیں کرنا چاہتا۔قیادت کو شکست اور ناکامی کو قبول کرنے کے لئے ایک رجحان ہوناچاہیے۔وزیرپونے کی ایک تقریب میں بول رہے تھے۔انہوں نے اپنی بات کی زیادہ وضاحت نہیں کی لیکن ان کے تبصرے کو حال میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے پیش نظر اہم مانا گیا۔گڈکری نے اتوار کو کہا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ چند دنوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ کچھ اپوزیشن پارٹی اور میڈیا کا ایک طبقہ میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے غلط تشہیرکرکے اس کا استعمال کر رہا ہے اور اس سے سیاق و سباق سے کاٹ رہا ہے اور یہ ایسا سیاسی جماعتوں سے مجھے اور میری پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے کیاہے۔گڈکری نے دعوی کیا کہ یہ ان کے اور بی جے پی کی قیادت کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی باتوں کی مکمل تردید کرتے ہیں اور سیاق و سباق سے کاٹ کر غلط رپورٹ پیش کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔گڈکری نے ٹویٹ کیا کہ میں ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے اور بی جے پی کی قیادت کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے مختلف فورمزپراپنے موقف کو واضح کیا ہے اور مسلسل ایسا کرتا رہوں گا اور اپنے مخالفین کے ناپاک ارادوں کو اجاگر کرتا رہوں گا۔